آئی ایم ایف سے مذاکرات وزیراعظم نے اتحادیوں کو مدعو کرلیا

مہنگائی کے خاتمے کیلئے ارکان اسمبلی سے تجاویز بھی لی جائیں گی


ویب ڈیسک June 26, 2022
مہنگائی کے خاتمے کیلئے ارکان اسمبلی سے تجاویز بھی لی جائیں گی (فوٹو: فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیںنگے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم حکومت کی اتحادی جماعتوں سے ‏معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کیلئے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔

شہباز شریف کی جانب سے اتحادی ارکان قومی اسمبلی کو پیر کو عشائیہ پر مدعو کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں