آرمی چیف کو سعودی ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے پرویز الٰہی

پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی


ویب ڈیسک June 27, 2022
پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

JERUSALEM: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو سعودی ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی نے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عر ب کا سب سے بڑا ایوارڈ"کنگ عبدالعزیز"کا ملنا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے، ایوارڈ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ذاتی کاوشوں، محنت کا صلہ ہے، آرمی چیف نے مشکل وقت میں یو اے ای، قطر اور سعودی عرب خود جا کر تیل کی ادائیگی کو ملتوی کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو"کنگ عبدالعزیز" ایوارڈ کا ملنا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے، آرمی چیف کی فارن پالیسی پر عبور کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا، آرمی چیف پاکستان کے معاملات پر ہمیشہ وطن کے لئے ڈلیورکرتے نظرآئے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ ملکی مشکلات کے حل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط بنانا ہوخارجہ محاذ پر اہم چیلنجز ہوں ، آرمی چیف نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، ہمارا سپہ سالار ہمارا فخر ہے ، قوم انکی خدمات کی معترف ہے، پاکستانی قوم اپنے آرمی چیف پر جتنا فخر کرے کم ہے، آرمی چیف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحرک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔