جرمنی میں ایک ہفتے سے لاپتہ بچہ گٹر سے برآمد

کئی روز تک گٹر میں رہنے کے باعث بچہ ’ہائپوتھرمک‘ کا شکار ہوگیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 27, 2022

جرمن پولیس نے ایک ہفتے سے لاپتہ 8 سالہ بچہ گھر کے قریب بنے گٹر سے برآمد کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن پولیس نے گمشدہ بچے کو گھر سے 20 منٹ کی دوری سے برآمد کیا ہے جو 17 جون سے لاپتہ تھا اور پولیس تمام تر کوشش کے باوجود بچے کو بازیاب کرانے میں ناکام رہے تھے۔

بچے کو ڈھونڈنے میں 43 سالہ راہ گیر نے اہم کردار ادا کیا جس نے گٹر سے کسی بچے کی آواز سنی تو فوراً پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس اطلاع ملتے ہی بچے کو برساتی پانی کے گزرنے کےلیے بنائے گئے گٹر سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی گئی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بچہ کئی دنوں تک گٹر میں رہنے کے باعث 'ہائیوتھرمک' (جس میں جسم کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوجاتا ہے اور انسان کپکپانے لگتا ہے) کا شکار ہوگیا ہے لیکن وہ اب بھی نارمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔