بلوچستان عوامی پارٹی نے چیئرمین نیب کی تقرری کیلیے دو نام تجویز کر دیے

سابق جج احمد خان لاشاری اور غلام اعظم قمبرانی کا نام تجویز کیا گیا ہے


ویب ڈیسک June 28, 2022
(فوٹو : فائل)

حکومت کی اہم اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے دو نام تجویز کر دیے۔

چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے بی اے پی نے سابق جج احمد خان لاشاری اور غلام اعظم قمبرانی کا نام تجویز کیا ہے۔ بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا دیا ہے۔

دوسری جانب، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے لیے ایک دو روز میں نام فائنل کرلیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں اکتوبر 2017 میں چیئرمین نیب مقرر کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے انکی مدت ملازمت میں توسیع کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں