ہم نے مشکل حالات میں بھی عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا عمران خان

نکمے،نااہل،بددیانت اور بد نام گروہ نے اپنی چوری بچانے کے لیے بغیر تیاری اقتدار پر قبضے کی سازش کی، اجلاس سے خطاب


ویب ڈیسک June 28, 2022
تجربہ کار چوروں کے حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

BEIJING: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، کمزور معیشت اور کورونا کے باوجود عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا تھا۔ تجربہ کار چوروں کے زیر سایہ حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، مہنگائی کے عوام پر اثرات اور حکومتی اتحادیوں کی قومی اسمبلی میں تقاریر کے متن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں 2 جولائی کو وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی کے خلاف جلسے کے انعقاد سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی ذمہ داران کو مہنگائی کے معاملے پر عوام کی بھرپور ترجمانی کی خصوصی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوروں نے خود کو ریلیف دینے کے لیے عوام کو بدترین مہنگائی کی اذیت ناک تکلیف میں مبتلا کررکھا ہے۔ ان تجربہ کار چوروں کے زیر سایہ حال کی طرح معیشت کا مستقبل بھی تاریک ہے۔ ہم نے متنبہ کیا تھا کہ نہایت محنت سے کھڑی کی گئی معیشت سیاسی عدم استحکام کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نکمے،نااہل،بددیانت اور بد نام گروہ نے اپنی چوری بچانے کے لیے بغیر تیاری اقتدار پر قبضے کی سازش کی۔ 2018 میں تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو معیشت دیوالیہ پن کے کنارے کھڑی تھی، پھر بھی آئی ایم ایف کی کڑی شرائط،کمزور معیشت اور کورونا وبا کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ کٹھ پتلیوں نے 9 ہفتوں میں مہنگائی کی صورت میں عوام سے اپنی غلامی کی قیمت وصول کی۔ 2 جولائی کو اسلام آباد میں عوام کے ساتھ مل کر ملک اور عوام کے خلاف شرمناک سازش پر تاریخی احتجاج کریں گے۔ پاکستان کو مزید دلدل میں گرنے سے بچانے کے لیے واحد راستہ صاف شفاف انتخابات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |