پنجاب کم از کم اجرت 25 ہزار روپے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

دیہاڑی دار مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 961 روپے اجرت دی جائے گی، گزٹ نوٹی فکیشن جاری


ویب ڈیسک June 28, 2022
نئے مالی سال میں کم از کم اجرت 20 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کی گئی تھی (فوٹو فائل)

PARIS: پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے کردی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

گزٹ نوٹی فکیشن کے مطابق دیہاڑی دار مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 961 روپے اجرت دی جائے گی۔

سیکرٹری لیبر لیاقت علی چٹھہ نے منیمم ویج بورڈ کی سفارشات پر نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کم از کم اجرت کا اطلاق رواں برس یکم جولائی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔