انگلینڈ نیوزی لینڈ سیریز میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا ریکارڈ کیسے ٹوٹا

پاکستان نے یہ ریکارڈ 16 سال قبل 2006 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا


ویب ڈیسک June 28, 2022
(فوٹو: کرک انفو) پاکستان نے یہ ریکارڈ 16 سال قبل 2006 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش بلےبازوں نے پاک بھارت ٹیسٹ کے دوران پاکستان کی جانب سے بنایا گیا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف حال میں اختتام پذیر ہوئی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم نے 0-3 سے کیوی ٹیم کے خلاف کلین سوئپ کیا، اس سیریز کی خاص بات یہ رہی کہ انگلینڈ کے بلے بازوں نے تینوں ٹیسٹ میچز میں ہدف کا تعاقب کیا۔

انگلش بلے بازوں نے ٹم ساودی، کائل جیمسن، ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر جیسے فاسٹ بولرز کا بھرکس نکال دیا، گزشتہ سال نیوزی لینڈ انگلش سرزمین پر عالمی ٹیسٹ چمپیئن بنا لیکن ایک سال بعد ان ہی تیز گیند بازوں کی انگلینڈ کے بلے بازوں نے جم کر پٹائی کی۔

ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں ہدف کا تعاقب مشکل مانا جاتا ہے اور شروعات میں ٹیم کی دو تین وکٹ گرجانے پر ٹیم ڈرا کی طرف دیکھنے لگتی ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 78.5 اوور میں 279 رنوں کا ہدف حاصل کیا۔ جو روٹ نے 115 اور بین اسٹوکس نے 54 رنوں کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ نے تقریباً 3.53 کے رن ریٹ سے اسکور کا پیچھا کیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے کوہلی، کیون پیٹرسن کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس میچ میں انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 299 رنوں کا ہدف تھا۔ بیرسٹو نے 92 گیندوں میں 136 اور بین اسٹوکس نے 70 گیندوں میں 75 رنز کی اننگ کھیلی۔ انگلینڈ نے اس ہدف کو ڈرامائی انداز میں 50 اوور میں حاصل کرلیا۔

ناٹنگھم کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں 299 رنز کا ہدف 5.98 تقریباً 6 کی اوسط سے حاصل کیا، اسی طرح لیڈز ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ نے صرف تین وکٹ گنوا کر 54.2 اوور میں 296 کا ہدف 5.44 کی اوسط سے حاصل کیا۔

پاک بھارت سیریز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

انگلینڈ-نیوزی لینڈ سیریز کے دوران انگلش بلے باز نے رن ریٹ کے معاملے میں پاکستان کے 16 سال پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ سال 2006ء میں پاکستان کے بلے بازوں نے 4.35 کے رن ریٹ سے بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے جیت حاصل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں