صحافی عمران ریاض کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب

پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب 12 بجے تک ریکارڈ پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ


ویب ڈیسک July 01, 2022
پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب 12 بجے تک ریکارڈ پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض خان کے خلاف بغاوت کے مقدمات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عمران ریاض خان کے خلاف تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب ریکارڈ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گٹکا فروش نے اینکر ایکسپریس نیوز عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ کل تک سارا ریکارڈ آ جائے گا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ پیر کو کیس رکھ لیتے ہیں۔

عمران ریاض خان نے درخواست میں کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں میرے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ صوبے میں کل کتنے مقدمات درج ہیں تفصیلات فراہم کی جائیں۔

عدالت نے پیر کو پولیس سے پنجاب بھر میں درج مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں