لاہور میں برقع پوش ڈکیت گینگ گرفتار

ملزمان سے 22لاکھ روپے نقدی، 9تولے زیور،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد


ویب ڈیسک July 02, 2022
ملزمان سے 22لاکھ روپے نقدی، 9تولے زیور،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد

سی آئی اے سٹی اغواء برائے تاوان سیل نے کارروائی کرتے ہوئے برقعہ پوش ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ اسد، اس کے ساتھی سجاد احمد اور فیصل شامل ہیں۔ ملزمان سے 22لاکھ روپے نقدی، 9تولے زیور،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوئی۔

ڈی ایس پی کے آر اسٹاف میاں توقیر انجم نے بتایا کہ ملزمان لاہور کے متعدد تھانوں میں ڈکیتی اور نقب زنی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان برقعہ پہن کر شہریوں کو روکتے، پھر گن دکھا کر واردات کا نشانہ بناتے۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں