ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹر سائیکل سوار پہلے نمبر پر
چھ ماہ کے دوران 11 لاکھ 78 ہزار موٹرسائیکل سواروں نے خلاف ورزیاں کیں
ISLAMABAD:
لاہور میں رواں سال کے پہلے 06 ماہ کے دوران 11 لاکھ 78 ہزار موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔
سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کے مطابق 02 لاکھ 03 ہزار سے زائد کار ڈرائیورز نے بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں جبکہ 01 لاکھ 72 ہزار چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے بھی ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کیا، 01 لاکھ 40 ہزار پبلک سروس و کمرشل گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ، 01 لاکھ 10 ہزار سے زائد ٹرک، پِک اَپ اور لوڈر گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، 05 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پر ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگز دی جا رہی ہیں۔
سی ٹی او کے مطابق شہریوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ حادثات کو جنم دیتی ہے، شہریوں میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے سے حادثات میں بھی واضح کمی آئی۔