سعود اور جویریہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

اداکار واداکارہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک July 03, 2022
فوٹو: انسٹاگرام

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی سعود اور جویریہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سعود اپنی اہلیہ اداکارہ جویریہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جس کے لیے دونوں میاں بیوی سعودی عرب روانہ ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڑی نے روانگی سے قبل اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں سعود کو احرام جبکہ جویریہ کو سفید لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار واداکارہ نے حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے پر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں