نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلیے منظور

رجسٹرار اعتراضات درست نہیں، درخواست کھلی عدالت میں میرٹ پر سنی جائے گی، جسٹس اعجاز الاحسن


ویب ڈیسک July 06, 2022
رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں، پی ٹی آئی (فوٹو فائل)

MONTMELó: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف درخواست پر رجسٹرار اعتراضات کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رجسٹرار اعتراضات کے خلاف اپیل میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اور بلاجواز ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: تحریک انصاف نے نئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جسٹس اعجاز الاحسن نے چیمبر اپیل منظور کرلی اور رجسٹرار اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں رجسٹرار اعتراضات درست نہیں۔درخواست کو کھلی عدالت میں میرٹ پر سنا جائے گا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خواجہ حارث نے درخواست پر دلائل دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں