10 لاکھ عازمین حج منٰی پہنچ گئے لبیک کی صدائیں

عازمین کل حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے


ویب ڈیسک July 07, 2022
منٰی میں عازمین حج کے لئے خیموں کا شہرآباد ہوگیا:فوٹو:سوشل میڈیا

LONDON: دنیا بھر سے سعودی عرب پہنچنے والے لاکھوں عازمین مناسک حج کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

دس لاکھ عازمین حج لبیک کی صداؤں میں منٰی پہنچ گئے۔۔ عازمین آج رات منٰی میں خیموں میں قیام کریں گے۔ عازمین کل میدان عرفات روانہ ہوں گے خطبہ حج سنیں گے۔ خطبہ حج ہرسال کی طرح مسجد نمرہ سے دیا جائے گا۔عازمین کوبہت زیادہ پانی پینے اورسفرکے دوران پانی کا وافرذخیرہ رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

حرمین شریفین کے امورکی نگراں وزارت کے مطابق منٰی میں عازمین حج کے لئے محفوظ اورآرام دہ خیموں کا شہر آباد کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/haramainarchive/status/1544727677092995077?s=20&t=19N9vOcb0DCOEb3ELWsH7g

دوسری جانب وزارت حج اورعمرہ نے حج کے انتظامات دیکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اورقیادت پرپابندی عائد کردی۔ حکام کا کہنا ہے کہ عازمین کو خدمات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمپنی پرپابندی زمینی حقائق کا جائزہ لینے اورخامیاں سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں