وزیراعظم کی حجاج کو فریضہ ادائیگی پر مبارکباد عالم اسلام کیلیے دعا کی اپیل

حجاج مسلمانوں کے اتحاد، ترقی و خوشحالی، وباؤں سے نجات، آزادی فلسطین و کشمیر اور مصائب سے نجات کی دعا کریں، شہباز شریف


ویب ڈیسک July 08, 2022
حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں، شہباز شریف (فوٹو فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عالم اسلام کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔

 



شہباز شریف نے حج کے دن کی اہمیت کے پیش نظر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے۔ ہمیں بہ حیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔