کامران اکمل کا قربانی کا بکرا چوری

بکرا دو افراد موٹر سائیکل پر لے جاتے نظر آئے ۔


Sports Reporter July 08, 2022
بکرا دو افراد موٹر سائیکل پر لے جاتے نظر آئے ۔

قومی کرکٹر کامران اکمل کا عید کے لیے خریدا گیا قیمتی بکرا چوری ہوگیا۔

کامران اکمل کے والد محمد اکمل نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بکرا چوری ہونے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بکرا گھر کے باہر سے چوری کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دورہ بنگلہ دیش میں عمر اکمل کوقربانی کا بکرا بنایاگیا، کامران اکمل

انہوں نے کہا کہ عید کے لیے چھ بکرے خریدے تھے۔ جن کو گھر کے باہر ٹینٹ لگاکر باندھنے کا بندوبست کیا تھا۔ رات کو بکروں کے پاس موجود ملازم کی آنکھ لگ گئی۔ اٹھ کر دیکھا تو ایک بکرا کم تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا تو سب سے موٹا تازہ اور بہترین بکرا دو افراد موٹر سائیکل پر لے جاتے نظر آئے ۔

انہوں نے بتایا کہ نجی ہاؤسنگ اتھارٹی کی سیکیورٹی کو بکرے چوری کا بتادیا ہے۔۔سیکورٹی والوں نے یقین دلایا ہے کہ وہ چوروں کا پتہ چلانے کی کوشش کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں