سدھو موسے والا کے قاتلوں کی سلمان خان کے وکیل کو قتل کی دھمکی

سدھو موسے والا کے قاتل سلمان خان اوران کے والد کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں


ویب ڈیسک July 08, 2022
قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے:فوٹو:فائل

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں نے سلمان خان کے وکیل کو جان سے مارنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جودھپورمیں سلمان خان کے وکیل کو موصول ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کا انجام بھی سدھو موسے والا ہوگا۔ خط کے آخر میں سدھو موسے والا کے قاتلوں لارنس بشنوئی اورگولڈی برار کے دستخط موجود ہیں۔

اس سے قبل سلمان خان اوران کے والد کو بھی موسے والا کے قاتلوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں جس کے بعد سلمان خان کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔