کورونا سے متاثرسات افراد انتقال کرگئےمثبت کیسزکی تعداد732 ہوگئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 22 ہزار568 ٹیسٹ کئے گئے


ویب ڈیسک July 09, 2022
کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،این آئی ایچ:فوٹو:فائل

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر سات افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار568 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 732کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔