پاک امریکہ تعلقات میں بہتری جوبائیڈن سے پاکستانی سفیر کی ملاقات

دونوں ممالک کا باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ


Numainda Express July 09, 2022
دونوں ممالک کا باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ

امریکی صدر جوبائیڈن سے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آنے لگی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات ہوئی۔ سردار مسعود خان نے امریکی صدر سے ملاقات کی تصویر ٹویٹ کی۔



مسعود خان نے کہا کہ وائٹ ہاؤس اوول آفس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات ہوئی، پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر باہمی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔