نائیجیریا میں اغوا ہونے والا پاکستانی شہری رہا بلاول کا اظہار تشکر

ابوذر محمد افضل غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، وزیر خارجہ کی جانب سے رہائی کیلیے کردار ادا کرنے والوں کی تحسین


ویب ڈیسک July 10, 2022
نائیجیریا میں رواں برس مارچ میں 62 افراد اغوا کیے گئے تھے، جن میں ابوذر بھی شامل تھا

نائیجیریا میں اغواء ہونے والا پاکستانی شہری رہا کردیا گیا، جس پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نائیجیریا کی قیادت، حکومت اور شہریوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی شہری ابوذر محمد افضل کی رہائی کی تصدیق کی اور کہا کہ میں نائیجیریا کی قیادت، حکومت اور وہاں کے عوام کا مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے پاکستانی شہری کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے کاوشیں کرنے والے تمام لوگوں سے اظہار تشکر کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت 62 افراد اغوا، وزارت خارجہ کی رہائی کیلیے کوشش شروع

خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجیریا میں رواں برس مارچ میں 62 افراد اغوا ہوئے تھے، جن میں پاکستانی شہری ابوذر محمد افضل بھی شامل تھا۔ بعد ازاں مئی میں مغوی کے اہل خانہ کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ابوذر محمد افضل اغوا ہونے والے دوسرے لوگوں کے ساتھ موجود ہے جب کہ مسلح افراد چہرہ چھپائے کھڑے ہیں۔





مغوی کے والد نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابوذرمحمد افضل مائیکروبایولوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کا حامل ہے اور نائیجیریا میں غیر ملکی کمپنی میں بطور جی ایم ملازمت کرتا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔