ملک میں کورونا کی شدت میں کمی

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے کم ہوگئی۔


ویب ڈیسک July 10, 2022
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا

MIAMI: ملک میں کورونا کی شدت میں کمی آگئی اور مثبت کیسز کی شرح تین فیصد سے کم ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا اور مثبت کیسز کی شرح 2.73 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے متاثرسات افراد انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد732 ہوگئی

گزشتہ روز کورونا کے 18 ہزار 385 ٹیسٹ کئےگئے جن میں سے 502 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 145 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔