کراچی میں بارشوں کا ایک اور مضبوط سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی

بارش کا نیا سسٹم 18جولائی تک اثر انداز رہے گا جس کے تحت تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک July 11, 2022
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا ایک اور مضبوط سسٹم شہر قائد کی جانب رواں دواں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے، شہر میں کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14 جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے، مون سون بارشوں کا سبب بننے والا نیا سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔

یہ پڑھیں : کراچی میں مسلسل بارش سے متعدد علاقے ڈوب گئے، نظام زندگی معطل
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سسٹم کی طرح یہ مون سون سلسلہ بھی مضبوط ہوگا جس کے تحت تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں