لاہور سے جعلی انسپکٹر انٹیلیجنس گرفتار

ملزم نے اپنا تعارف پولیس کو بطور فیصل انسپکٹر انٹیلجنس کے کروایا تھا


ویب ڈیسک July 11, 2022
فوٹو : ایکسپریس

لاہور کے علاقے گلشن اقبال پارک گیٹ نمبر 4 سے جعلی انسپکٹر انٹیلیجنس کو گرفتار کر لیا گیا۔

اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے اپنا تعارف پولیس کو بطور فیصل انسپکٹر انٹیلجنس کے کروایا، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کی طرف سے پوچھ گچھ پر شناختی کارڈ چیک کیا گیا جس پر معلوم ہوا کہ ملزم کا اصل نام جاوید تھا لیکن اس نے بطور فیصل انسپکٹر انٹیلیجنس کے اپنا تعارف کروایا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی اقبال ٹاؤن نے تمام تفریحی مقامات پر چیکنگ مزید سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں