بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے سوراب کے علاقے آڑ چنو میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گری


ویب ڈیسک July 12, 2022
فوٹو انٹرنیٹ

بلوچستان کے علاقے آڑچنو میں آسمانی بچلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سوراب کے علاقے آڑ چنو میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا۔

دوسری جانب مستونگ روڈ ٹول پلازہ کے قریب دو افراد برساتی ریلے میں ڈوب پر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔