امریکا کا شام میں داعش کے علاقائی سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

داعش گروپ کے سربراہ کو شمال مغربی علاقے جنداریس کے باہر ڈرون حملے میں ہلاک کیا گیا، سینٹ کام


ویب ڈیسک July 12, 2022
—فائل فوٹو

امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے شام میں داعش گروپ کے سربراہ کو شمال مغربی علاقے جنداریس کے باہر ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا ہے۔

الجریزہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک بیان میں کہاکہ داعش کا ایک اور سینیئر اہلکار حملے میں 'شدید زخمی' ہو کر مارا گیا ہے۔ تاہم داعش کی جانب سے ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

سینٹ کام نے کہا کہ ہلاک ہونے والے سربراہ العجل عراق اور شام سے باہر گروپ کے نیٹ ورکس کو 'جارحانہ انداز میں' تیار کرنے کا ذمہ دار تھا۔ سینٹ کام کے ترجمان کرنل جو بکینو نے کہا کہ داعش کے سربراہوں کو ہٹانے سے دہشت گرد تنظیم کی مزید سازشیں کرنے اور عالمی حملے کرنے کی صلاحیت ختم ہوجائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ داعش خطے میں امریکا اور شراکت داروں کے لیے خطرہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔