دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں آصف زرداری

اب میں لاہور کو اپنا سیاسی ہیڈکوارٹر بناؤں گا، شریک چیئرمین پی پی پی


ویب ڈیسک July 12, 2022
فائل فوٹو

ISLAMABAD: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں۔

نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کارکن میرے دست و بازو ہیں مجھے اپنے کارکنوں پر فخر ہے، میں اب پنجاب جارہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سندھ میں پارٹی مضبوط ہے اسی طرح پارٹی پنجاب میں بھی موجود ہے، اب میں لاہور کو اپنا ہیڈکوارٹر بناؤں گا اور پارٹی کو پنجاب میں بھی سندھ کی طرح فعال و مضبوط بنائیں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری میت جب لحد میں اتاری جائے گی تو ہمارا کفن پارٹی پرچم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں