حب ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی

مون سون بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 15.8 فٹ اضافہ ہوا، واٹر بورڈ


ویب ڈیسک July 12, 2022
فوٹو:فائل

RAWALPINDI: مون سون بارشوں کے دوران حب ڈیم میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی جس سے شہر قائد میں پانی کی فراہمی میں بہتری آئیگی۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ شہر کے لیے اچھی خبر ہے جس سے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پانی کی فراہمی میں مزید بہتری آئیگی۔

حکام کے مطابق مون سون بارشوں سے حب ڈیم کی سطح آب میں 15.8 فٹ کا اضافہ ہوا، حالیہ بارشوں سے قبل ڈیم میں پانی کی سطح 322 فٹ تھی،بارشوں کے بعد ڈیم میں سطح آب 337.8 فٹ ہوگئی ہے۔

چیف انجینئر واٹر بورڈ کے مطابق حب ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 339 فٹ ہے،حب ڈیم مکمل بھرنے میں تقریباً 1.2 فٹ باقی رہ گیا ہے۔
ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے،حب ڈیم بھرنے کے بعد شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک فراہمی جاری رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں