لاہور میں جاں بحق کمسن گھریلو ملازم کے سہمے ہوئے بھائی کی ویڈیو سامنے آگئی

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مقتول بچے کے زخمی ہونے والے بھائی 7 سالہ رضوان کو تحویل میں لے لیا۔


ویب ڈیسک July 13, 2022
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے مقتول بچے کے زخمی ہونے والے بھائی 7 سالہ رضوان کو تحویل میں لے لیا۔

ڈیفنس کے علاقے میں تشدد سے جاں بحق 11سالہ گھریلو ملازم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر بیورو نے مقتول بچے کے زخمی ہونے والے بھائی 7 سالہ رضوان کو تحویل میں لے لیا۔

چئیرپرسن سارہ احمد نے تشدد کا شکار زخمی گھریلو ملازم 7 سالہ رضوان سے ملاقات کی۔ رضوان کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کردیا گیا۔ ملاقات کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بچہ بہت ڈرا سہما لگ رہا ہے۔



چئیرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ چائلڈ پروٹیکشن کورٹ سے زخمی بچے کی قانونی تحویل حاصل کی گئی ہے۔ اس کا مکمل علاج معالجہ کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ کمسن گھریلو ملازمین بھائیوں پر بہیمانہ تشدد، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

لاہور پولیس نے واقعہ میں ملوث 5 افراد کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ بہاولپور کا رہائشی 11 سالہ کامران اپنے بھائی رضوان کے ساتھ ڈیفنس میں گھریلو ملازمت کرتا تھا۔

بچوں کے ورثا کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے اور کامران کی لاش مردہ خانے میں موجود ہے۔ بچے کے والد کا نمبر تاحال بند ہے اسے بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فریج سے کھانا کھانے پر بچے کو قتل کیا گیا۔ پولیس جادو ٹونے سمیت مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔