کراچی بنانا ری پبلک بن گیا بدترین کارکردگی میں پانچویں نمبر پر ہے خواجہ اظہار

ہم میئر کی بات نہیں کرتے، ہمیں تو نظام چاہیے، رہنما ایم کیو ایم


ویب ڈیسک July 13, 2022
ہم میئر کی بات نہیں کرتے، ہمیں تو نظام چاہیے، رہنما ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی بدترین کارکردگی میں پانچویں نمبر پر ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کراچی میں بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدترین کارکردگی میں کراچی پانچویں نمبر پر ہے اور بنانا ری پبلک بن گیاہے، یہاں زندگی بڑی اجیرن ہے، جتنا زیادہ کراچی کو تقسیم کیا جا رہا ہے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم شہر میں نظام مانگ رہےہیں، ہمیں تو نظام چاہیے،ہم میئر کی بات نہیں کرتے، شہر میں فوری سیوریج لائن کا نیا انفراسٹرکچر بنایا جائے۔

خواجہ اظہار الحسن نے زور دیا کہ جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی ک ومتحدہ اور پیپلزپارٹی معاہدے سے تکلیف ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پریس کانفرنس میں مطمئن نظر آئے اور انھوں نے لندن کی مثال دی، جبکہ مراد علی شاہ نے جو کارکردگی بتائی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کا تعلق بھی کراچی سے ہے لیکن چار سال سے خاموش ہیں، عمران خان سے بھی گزارش ہیں کہ کراچی کیلئے وقت دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں