شمالی وزیرستان میں پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق

تمام پاکستانی وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں، وفاقی وزیر صحت


ویب ڈیسک July 14, 2022
پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع وائرس کے لیے حساس قرار دیے جا چکے ہیں، وفاقی وزیر صحت (فوٹو فائل)

شمالی وزیرستان میں پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق رپورٹ ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع وائرس کے لیے حساس قرار دیے جا چکے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے ساتھ مربوط اور مؤثر حکمت عملی بھی ترتیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

یہ خبر بھی پڑھیے: انسداد پولیو مہم شروع ،12.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

انہوں نے اپیل کی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مہم میں بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔

وفاقی سیکرٹری صحت محمد فخر عالم نے بھی والدین سے اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔