لاہور میں کم عمر ملازم کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کم سن بہن بھی بازیاب

بچوں کا والد عرفان اس سفاک ملزم کا مرید ہے


ویب ڈیسک July 15, 2022
بچوں کا والد عرفان اس سفاک ملزم کا مرید ہے

پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں کم سن ملازم کے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے اس سے مقتول کی کم سن بہن کو بھی بازیاب کرالیا، بچوں کا والد عرفان اس سفاک ملزم کا مرید ہے۔

مالکان کے تشدد سے کم سن ملازم کے قتل کے مرکزی ملزم ابوالحسن کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔ مرکزی ملزم ابوالحسن کے قبضے سے مقتول کی کم سن بہن منیبہ کو بھی بازیاب کرالیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچوں کا والد عرفان ملزم کا مرید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جاں بحق کمسن گھریلو ملازم کے سہمے ہوئے بھائی کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے بتایا کہ ملزم کے دو ساتھیوں رکشہ ڈرائیور احمد اور نوید کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری، جلد تمام حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس ایسے واقعات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، ذاتی نگرانی میں اس کیس کی تفتیش کرکے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے لاہور پولیس کو تمام ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ پولیس نے اسی دن مقدمہ درج کر لیا تھا۔ مرکزی ملزم ابوالحسن سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری عمل میں آگئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔