ویرات کوہلی حوصلہ افزائی کرنے پر بابر اعظم کے مشکور

بہت شکریہ، چمکتے رہیں اور عروج پائیں، ویرات کا بابر کو پیغام


ویب ڈیسک July 16, 2022
فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ویرات کوہلی نے برے وقت میں حوصلہ افزائی کرنے پر بابراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کپتان ویرات کوہلی ان دنوں فارم میں نہیں اسی وجہ سے اچھی کارکردگی نہیں دکھا پارہے اور شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کے لیے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ''آپ مضبوط رہیں، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔''

اس ٹوئٹ پر ویرات نے شاندار الفاظ میں بابر کو جواب دیا اور لکھا کہ ''بہت شکریہ، چمکتے رہیں اور عروج پائیں، آپ کے لیے نیک تمنائیں۔''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔