حریم شاہ نے ترکی ایئرپورٹ پر گرفتاری اور رقم کی برآمدگی سے متعلق حقیقت بتادی

حریم شاہ کی ترکی ایئرپورٹ پر گرفتاری اور بھاری مقدار میں سونا سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کی خبریں آئی تھیں


ویب ڈیسک July 17, 2022
حرم شاہ ترکی میں اپنے شوہر کے ہمراہ مقیم ہیں، فوٹو: ویڈیو گریب

MULTAN: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے بیرون ملک اپنی اور شوہر کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دو روز سے حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ کی گرفتاری کی خبریں گردش کررہی تھیں تاہم اب ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو بیان شیئر کیا ہے جس میں گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شوہر سید بلال شاہ کے ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بیان میں کہا کہ صبح سے جھوٹی خبریں سوشل میڈیا اور دیگر میڈیا پلیٹ فارمز پر چل رہی ہیں لیکن کسی صحافی نے میرا مؤقف لینے کی زحمت نہیں کی۔




حریم نے شاہ مزید کہا کہ ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی جھوٹی خبر سامنے آجاتی ہے۔ اب میں نے اپنے وکیل سے بات کی ہے اور گرفتاری کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

خیال رہے کہ حریم شاہ کی ترکی کے ایئرپورٹ کی گرفتاری اور بھاری مقدار میں سونا سمیت غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں