عوامی رائے کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے وزیر اطلاعات

عوام کی رائے کو تسلیم کرتے ہیں جو آئین کے تحت اصل فیصلہ ساز ہیں، مریم اورنگزیب


ویب ڈیسک July 18, 2022
فوٹو فائل

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست پر کہا ہے کہ عوام کی رائے کو تسلیم کرتے ہیں جو آئین کے تحت اصل فیصلہ ساز ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی رائے کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے روشن جمہوری روایت قائم کی اور شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کو یقینی بنایا۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں، مریم نواز

دوسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی پی 7 راولپنڈی کی نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے لیکن پی ٹی آئی اور اس کے لیڈر ریٹرننگ افسر کے دفتر میں گھس کر دھونس، دھمکی اور غنڈہ گردی سے دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

مریم اورنگزیب نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی شفاف الیکشن کو متنازع نہ بنائے۔

مزید پڑھیں: مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے، نواز شریف

دوسری جانب ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ عوام ہی ہمیشہ درست فیصلہ کرتے ہیں، دراصل عوامی رائے کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔