بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں پیر کی شام چار بجے ہوگا، ترجمان


ویب ڈیسک July 18, 2022
فوٹو فائل

PESHAWAR: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہونے والے بڑے اپ سیٹ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شام چار بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مٹینگ میں اراکین بذریعہ ویڈیو لنک بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں چار اور ایک نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں