لاہورمیں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ میاں بیوی جاں بحق

مقتولین پر ایک سال قبل بھی گھرکے اندر حملہ ہوا تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 18, 2022
ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے،ایس پی کینٹ:فوٹو:ایکسپریس نیوز

MIAMI: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھر میں فائرنگ سے میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شادی پورہ میں نامعلوم ملزمان نے سیڑھی لگائی اورچھت پر سوتے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت 30 سالہ شہزاد اور28 سالہ فرح کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین پر ایک سال قبل بھی گھر میں گھس کر حملہ ہوا تھا جس کا مقدمہ آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں