پشاور میں ایک اور بچی زیادتی کے بعد قتل

چار جولائی کو 11 سالہ ماہ نور کو بھی قتل کردیا گیا تھا، پولیس درندوں تک جلد پہنچ جائے گی، صوبائی وزیر کامران بنگش


Numainda Express July 18, 2022
فوٹو فائل

لاہور: کالی باڑی صدر کے علاقے میں حیا نامی بچی کو قتل کرکے لاش پھینک دی گئی، 14 روز کے دوران اسی علاقے میں بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں 14 روز کے دوران صدر میں دو بچیوں کو مبینہ ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا لیکن دو ہفتے گزر جانے کے بعد بھی پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں ناکام ہے۔

چار جولائی کو 11 سالہ ماہ نور کو ریلوے کوارٹرز میں انسانی درندوں نے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ دو ہفتے قبل قتل ہونے والی ماہ نور کے قاتلوں کا تا حال سراغ نہ لگایا جا سکا۔

ماہ نور کیس میں بچی کے ڈی این اے نمونے لیب بھجوا دئیے گئے جبکہ 40 کے قریب گھروں کی پروفائلنگ مکمل کرلی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف عباسی کے مطابق دونوں کیسز میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیمز بنائی گئی ہیں جلد ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے۔

پولیس درندوں تک جلد پہنچ جائے گی، صوبائی وزیر کامران بنگش

صوبائی وزیر خیبر پختون خوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ پولیس بچیوں کے قتل میں ملوث درندوں تک جلد پہنچ جائے گی اور انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، پولیس کی استعداد میں اضافے اور وسائل کی فراہمی کے لیے کام کررہے ہیں، پولیس اختیارات کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی موجود ہے، کافی کام ہوچکا، جلد وزیر اعلی کو بریفنگ دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔