امریکا کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 2 زخمی

شاپنگ کے لیے آنے والے ایک نوجوان نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا


ویب ڈیسک July 18, 2022
خریداری کیلیے آنے والے 22 سالہ نوجوان نے حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا، فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست انڈیانا میں ایک مصروف شاپنگ مال میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیاناپولس کے گرین ووڈ پارک مال میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے وقت شاپنگ مال میں موجود ایک نوجوان نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے مسلح حملہ آور کو اسلحہ پھینکنے کو کہا تاہم انکار پر حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

انڈیانا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 22 سالہ نوجوان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے قانونی اسلحے سے حملہ آور کو مزید قتل عام کرنے سے روک دیا۔ حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ دو ماہ میں ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں اسکول کے معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں