پنجاب ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز شخصیات کا ردعمل

عمران خان کی حمایت کرنے والے تمام اداکار ان کی جیت کا بھرپور جشن منا رہے ہیں


ویب ڈیسک July 18, 2022
شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد پی ٹی آئی کی جیت کا جشن منا رہے ہیں(فائل فوٹو)

RAWALPINDI: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی شخصیات کی جانب سے ردِعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی شاندار کامیابی پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہےاور عمران خان کی حمایت کرنے والے تمام اداکار ان کی جیت کا بھرپور جشن منا رہے ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ، فیصل قریشی عمر رانا سمیت کئی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ اور اسٹوری کے زریعے پی ٹی آئی کی جیت پر ردِعمل دیا ہے۔

سینئر اداکارہ ثمینہ پیر زادہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی جیت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔ اسکری شاٹ

اداکار عمیر رانا نے انتخابات کے دوران انسٹاگرام اسٹوری پرسوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ برائے مہربانی جائیں اور بلے پر ٹھپہ لگا کر پی ٹی آئی کو جتوائیں۔




ہارون شاہد نے اپنی ٹوئٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر عوام نے عمران خان کو منتخب کیا ہے، یہ تو بس 2022 کے عام انتخابات کے لیے وارم اپ تھا۔

اپنی ایک ٹوئٹ میں ہارون شاہد نے پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کے لیے لکھا کہ 'نئے پاکستان میں آپ کو خوش آمدید'۔




اداکار و میزبان فیصل قریشی نے پی ٹی آئی کی جیت پر عمران خان کی ماضی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ بولنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اسکرین شاٹ

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں