محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،پی ڈی ایم اے


ویب ڈیسک July 19, 2022
فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی ہےجو28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے،تیز بارش اور فلش فلڈنگ ندی نالوں میں طغیانی کا سبب ببن سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔