کراچی سمیت سندھ بھر میں بازاروں اور شادی ہالز کیلیے نئے اوقات کار جاری

تجارتی مراکز، بازار اور مالز رات 9 جبکہ شادی ہالز رات ساڑھے دس بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی


ویب ڈیسک July 19, 2022
(فوٹو : فائل)

سندھ حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات کا حکم نامہ جاری کردیا.

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بینکوئٹس اور تقاریب رات ساڑھے 10 بجے جب کہ تمام بازار، تجارتی مراکز، شاپنگ سینٹرز،سپراسٹورز رات 9 بجے بند کردیے جائیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، کافی شاپس، ہیلتھ سینٹرز، کلبس، جم، سنیما، تھیٹر رات ساڑھے11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بل بورڈز اور دیگر اشتہارات کی لائٹس بھی 9 بجےتک بند کرنی لازمی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تمام پابندیوں کا اطلاق ہفتے کے روز نہیں ہوگا جبکہ ہفتے میں ایک دن جمعہ یا اتوار کو مکمل تعطیل کا دن تصور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں