راولپنڈی میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

بچہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا اور لاپتہ ہوگیا تھا


Numainda Express July 20, 2022
بچہ گھر سے کھیلنے کے لیے نکلا اور لاپتہ ہوگیا تھا

تھانہ واہ کینٹ کے علاقے میں دن کے وقت گھر سے کھیلنے کے لیے نکل کر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ بچے کی لاش کھیت سے برآمد ہوگئی۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں ۔ پولیس کے مطابق معیز نامی دس سالہ بچہ دن دو بجے کے قریب گھر سے کھیلنے کے لیے باہر گیا اور واپس نہیں آیا جس کو تلاش کیاگیا تو بچے کی لاش گھر سے دوسری گلی کے قریب کھیتوں میں پڑی ملی جسکے سر پر زخم کا نشان بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا طیبہ گل اسکینڈل پر انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ

پولیس موقع پر پہنچی اور سی پی او راولپنڈی شہزاد بخاری کے نوٹس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر شاہ اور ایس پی پوٹھوہار رانا وہاب خود موقع پر پہنچے اور جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد اکھٹے کرکے تفتیشی کے لیے پولیس ٹیم تشکیل دی۔

ایس ایس پی انوسٹیگیشن غضنفر شاہ بچے کے لواحقین سے بھی ملے اور انھیں افسوسناک واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرائی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کرکےملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتارکرکے کڑی سزا دلوائی جائے گی۔

پولیس کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کو زبردستی کانشانہ بنائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔