جعلی پاسپورٹ پر فرانس جانے کی کوشش کرنے والا افغان باشندہ گرفتار

قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا گیا


ویب ڈیسک July 21, 2022
(فوٹو: ٹوئٹر) قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کردیا گیا

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پشاور ائیرپورٹ سے جعلی پاسپورٹ پر فرانس جانے والے افغان مسافر کو گرفتار کرلیا۔

ایف ائی اے امیگریشن کی باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹ پر فرانس جانے کی کوشش کرنے والے افغان مسافر کو اف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق احمد شیخ محمدی نامی افغان مسافر نجی ائیر لائین سے پشاور سے سفر کر رہا تھا جبکہ مسافر کا پاسپورٹ شک کی بنیاد پر امیگریشن افیسر نے شفٹ انچارج کو ریفر کیا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا۔

Airport

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔