تحریک انصاف کی پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

پی ٹی آئی کے 15 نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے حلف نہیں لیا


ویب ڈیسک July 21, 2022
پی ٹی آئی نے حلقہ پی پی سات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی:فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔ دوبارہ گنتی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف نے دی تھی۔

پی ٹی آئی کے 15 نومنتخب ارکان اسمبلی اورایک آزاد رکن رفیع الدین نے حلف اٹھا لیا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے حلف لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب ارکان حلف لینے نہیں پہنچے۔ الیکشن کمیشن نے آج پنجاب اسمبلی کے 19 نومنتخب ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

پی ٹی آئی نے پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس کے باعث اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا۔

پی پی 7 راولپنڈی کا کیس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پرالیکشن کمیشن میں زیرسماعت تھا جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا جو آج سنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں