سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے رانا ثنا

عمران خان نے کے پی الیکشن، گلگت بلتستان الیکشن اور آزاد جموں و کشمیر میں ضمیر خریدے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسے بانٹتے


ویب ڈیسک July 21, 2022
عمران نے کے پی الیکشن میں لوگوں کو خریدا جس کی وڈیو موجود ہے، جی بی کے الیکشن میں یہ لوگ کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے، وزیر دااخلہ (فوٹو : فائل)

PESHAWAR: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ‎ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں الزام دوسروں پر۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سیاست میں خرید و فروخت کے دھندے کا ماسٹر مائنڈ خود عمران خان ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہارس ٹریڈر اور ووٹ خریدنے والا عمران خان دوسروں پر الزام لگارہا ہے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں الزام دوسروں پر۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان دوسروں پر بے بنیاد الزام اور تہمت لگانا اور اپنا منہ بند کرے، 2018ء کا ووٹ چور دوسروں پر کس منہ سے الزام لگارہا ہے؟ عمران خان نے خیبرپختونخوا کے الیکشن میں لوگوں کو خریدا جس کا وڈیو ثبوت موجود ہے، گلگت بلتستان کے الیکشن میں یہ لوگ کھلے عام پیسے بانٹتے پکڑے گئے اس کی بھی وڈیوز موجود ہیں، عمران خان نے آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن میں وفاداریاں اور ضمیر خریدے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسے بانٹتے عمران خان پکڑا گیا اس کی بھی وڈیوز موجود ہیں۔

یہ پڑھیں : زرداری، شہبازلوٹی رقم سے ایم پی ایزخریدنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان نے ارکان کی وفاداریاں خریدیں، جہاز بھر بھر کر ارکان کی خرید و فروخت کرتے پکڑے گئے، پیسے دیتے پکڑے خود پکڑے جائیں اور الزام دوسروں پر، الزام لگانے سے اور جھوٹ بولنے سے تمہارا سیاہ دھندہ نہیں چھْپ نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : رانا ثنا توہین عدالت کیس؛ اِدھر اُدھر کر دیں گے یہ سب بیانات ہیں، سپریم کورٹ

بعد ازاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کو الیکش کمشین سے کوئی شکایت نہیں ہوئی لیکن عمران خان ایک انوکھا لاڈلہ ہے جو انتخابات میں نہ جیت پر خوش ہے اور نہ ہار پر، اس کا کام صرف دھمکیاں دینا ہے، انوکھے لاڈلے کی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف دھمکی آمیز گفتگو اس کے لیے باعث شرم ہے، عمران خان کو معیاری گفتگو کرنے کا سلیقہ ہی نہیں۔


سپریم کورٹ کے ریمارکس پر انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اسپیس کے لیے تحریک انصاف نے میرے خلاف درخواست دائر کی جو کہ بے بنیاد تھی اس لیے سپریم کورٹ نے اس بیان کو اس قابل بھی نہیں سمجھا کہ مجھے بلا کرپوچھا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کے نزدیک پنجاب اسمبلی کے معزز ارکان کے ایوان کی یہ عزت ہے کہ وہ کہتا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر فوراً اسمبلی تحلیل کردوں گا، زندہ ضمیر والے لوگ سب سے بڑے ڈاکو پرویز الہی کو ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔