اقراء عزیز کے دبئی میں سیر سپاٹے اسکائی ڈائیونگ کرنے کی ویڈیو وائرل

اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے


Web Desk July 21, 2022
حال ہی میں اقرا اور ان کے شوہر یاسر حسین کو دبئی کا گولڈن ویزا ملا ہے(فائل فوٹو)

حال ہی میں دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراء عزیز ان دنوں اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ دبئی میں گرمیوں کی چھٹیاں منا رہی ہیں۔

تاہم اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اس ویڈٰیو میں انہیں دبئی میں اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اداکارہ کے کہنا ہے کہ یہ ان کی زندگی میں ان کا سب سے پہلا بےحد بہادری کا کام ہے اقراء نے کہا کہ اسکائی ڈائیونگ کر کے بہت مزہ آیا، ہر کسی کو اپنی زندگی میں یہ ضرور آزمانا چاہیے۔





یاد رہے کہ حال ہی میں اقرا اور ان کے شوہر یاسر حسین کو دبئی کا گولڈن ویزا ملا ہے جس کے بعد سے یہ جوڑی دبئی کے سیر سپاٹے کرنے میں مصروف ہے انسٹاگرام پر اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔