قصور میں لاپتہ ہونے والے2 نوعمر لڑکوں کی لاشیں مختلف مقامات سےمل گئیں

14 سالہ عدم مسیح اور 15 سالہ مبشرکو تششد کے بعد قتل کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک July 22, 2022
فوٹو:فائل

راؤ خانوالہ سے دو روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والے 2 نوعمر لڑکوں کی لاشیں مختلف مقامات سے مل گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق بچوں کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا،14 سالہ عدم مسیح گزشتہ رات جبکہ 15 سالہ مبشر تین روز سے لاپتہ تھا۔14 سالہ عدم مسیح کی لاش مصطفی آباد اور 15 سالہ مبشر کی لاش بھسیر پورہ قصور سے برآمد ہوئی۔

ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف نے تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو مختلف دو ٹیمیں تشکیل دے دیں،پولیس تھانہ مصطفی آباد اور راجہ جنگ نے احکامات کے مطابق کرائم سین سے شواہد جمع کرنا شروع کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔