عمران خان کی کال پر کراچی لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا


Monitoring Desk July 23, 2022
گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔ فوٹو : فائل

MELBOURNE: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے کراچی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔