لاہور سابق شوہر کی خاطر بیوی نے موجودہ شوہر کی جان لے لی

مقتول رضوان کی عدم موجودگی میں بیوی نے سابق شوہر طفیل کو گھر بلا لیا تو اچانک مقتول رضوان بھی گھر آگیا


ویب ڈیسک July 23, 2022
مقتول رضوان کی عدم موجودگی میں بیوی نے سابق شوہر طفیل کو گھر بلا لیا تو اچانک مقتول رضوان بھی گھر آگیا

چوہنگ میں قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی۔

شوہر کی عدم موجودگی میں سابق شوہر سے ملنے والی خاتون شمیم نے مبینہ طور پر اپنے موجودہ شوہر کی جان لے لی۔ شمیم مقتول رضوان سے شادی کے بعد اپنے چار بچوں سمیت چوہنگ میں رہتی تھی۔

مقتول رضوان کی عدم موجودگی میں بیوی نے مبینہ طور پر سابق شوہر طفیل کو گھر بلا لیا اور اچانک مقتول رضوان بھی گھر آگیا، جس پر جھگڑا ہوا تو سابق شوہر طفیل نے ہتھوڑے سے وار کرکے رضوان کو قتل کر دیا۔

مقتول رضوان اور قاتل طفیل دونوں رکشہ ڈرائیور ہیں ۔ قاتل طفیل شکرگڑھ کا رہائشی جبکہ مقتول شیرا کوٹ لاہور کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قاتل طفیل کو گرفتار کرلیا اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقتول رضوان کی لاش کو جناح ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں