پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر شوبز ستاروں کا ردعمل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شخصیات ملکی سیاسی صورتحال پر اظہارِ تشویش کر رہے ہیں


ویب ڈیسک July 23, 2022
شوبز شخصیات نے سپریم کورٹ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے(فائل فوٹو)

گزشتہ روز ہونے والاپنجاب اسمبلی کا اجلاس عوام سمیت شوبز شخصیات کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے جس پر ستاروں کی جانب دلچسپ ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

اداکارہ ایمن خان نےاپنی انسٹا اسٹوری میں نجی نیوز چینل کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ'یہ پاکستان کے لئے افسردگی کا دن ہے، اللہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھے'۔


گلوکار فرحان سعید نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ' حیرت انگیز اورناگوار بات ، قوم کے فیصلے کو بار بار کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ سیاست نہیں ہے اگر کوئی اس پر فخر کر رہا ہے'۔



پاکستان کے معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔


اداکارہ مایا علی نے چوہدری شجاعت کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیا جبکہ اداکارہ زارا نور عباس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہادر ترین قرار دیا۔



اداکار احسن محسن اکرام نے اپنی پوسٹ میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح عمران خان کے وقت رات 12 بجے عدالتیں کھلی تھیں اس طرح اب بھی کھولی جائیں۔







فیروز خان نے اپنی سپریم کورٹ سے امیدیں لگاتے ہوئے کہا کہ ' تمام نگاہیں اب سپریم کورٹ کی جانب ہیں'۔

Insta Story

علاوہ ازیں عمران خان کی ہمیشہ مخالفت کرنے کی وجہ سے شہ سُرخیوں کا حصہ بنی رہنے والی اداکارہ عفت عمر نے ایک ٹیوٹ میں لکھا کہ 'میری پارٹی ، میری مرضی ، شجاعت حسین'۔



عفت عمر نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ' سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم ہواالحمداللہ'۔

سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم
الحمداللہ@MaryamNSharif apko bahut Mubarak♥️

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں