ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید تین افراد جاں بحق

24 گھنٹوں کے دوران 532 کیسز رپورٹ، مجموعی اعتبار سے ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے


Web Desk July 24, 2022
(فوٹو : فائل)

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وباء سے مزید 3 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 532 مریض رپورٹ ہوئے۔



نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ٹویٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب تین افراد انتقال کرگئے جب کہ 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ کورونا وائرس کی شرح ایک روز کے مقابلے میں 2.96 فیصد سے کم ہوکر 2.74 ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔